Ticker

9/recent/ticker-posts

کامیابی کےدس اصول Ten Principles of Success for Happy Life

ten-principles-of-success-for-happy-life-kamyabi-ky-10-osol-key-of-life-and-sucess-rei-crm-developer lfe story

 

کامیابی کےدس اصول

 

کامیابی ہمیشہ انہی کو ملتی ہے جو اپنے ارادوں اور عزم پر یقین کے ساتھ ڈٹے رہتے ہیں۔۔۔ جومسلسل محنت اور جدوجہدکرتے ہیں۔۔۔کامیابی ایک دن اور اچانک حاصل ہونے والی چیز نہیں ہے۔۔۔ اس کے پیچھے سالوں کی محنت، جدوجہد، پختہ یقین،اورطویل سفر شامل ہوتا ہے ۔۔۔کامیاب ہونا ہے تو اپنے لئے اصول وضع کرنے ہوں گے۔۔۔ اپنے آپ کو سمجھ کر پلاننگ کرنی ہوگی۔۔۔

 

۔ ہمیشہ مثبت اور بڑی سوچ رکھیں1


آپ زندگی میں جو کچھ بھی حاصل کرتے ہیں اس کا براہ راست تعلق آپ کی سوچ سے ہوتا ہے، اپنے خیالات اور سوچ کو بڑا کر یں اچھا سوچیں، منفی خیالات اور ہار جانے کے ڈر کو ذہن سے نکال کر پھینک دیں، اسی لیے کہا جاتا ہے کہ اچھا سو چو تو اچھا ہوگا بُرا سوچو گے تو برا ہی ہوگا۔۔۔

 

۔ اعتدال کے ساتھ چلیں2


زندگی میں اعتدال کا ہونا بہت لازم اور ضروری ہے، ایک غلط یا جذباتی قدم آپ کی محنت پر پانی پھیر سکتا ہے، ہر کام سوچ سمجھ کر کریں اور اصولوں کے مطابق کریں، زندگی میں پختہ ارادے اور اعتدال ہر مقصد میں آپ کو کامیاب کر سکتا ہے۔۔۔

 

۔اپنی ناکامی کو تسلیم کریں3


زندگی میں کوئی بھی انسان پہلی دفعہ ہی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو جاتا، ہر کامیاب انسان کے پیچھے کئی ناکامیاں، غلطیاں اور کہانیاں ہوتی ہیں، اپنی ناکامی کو تسلیم کریں اور اس پر پچھتا کر وقت ضائع کرنےسے بہتر ہے کہ اس بات کا اندازہ لگائیں کہ غلطی کہاں ہوئی اور دوسری بار کون ساعمل نہیں دہرانا۔۔۔

 

۔آج کا کام آج ہی کریں4


وقت کی قدر کریں ، آج کا کام کل پر ڈالنے کے بجائے اسے آج ہی انجام دیں اور کاہلی سے بچیں، اپ ٹو ڈیٹ رہیں اور کسی بھی موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں، کسی کام کو چھوٹا نہ سمجھیں، ہر کام کو اہم سمجھ کر توجہ کے ساتھ انجام دیں۔۔۔

 

۔اپنے خیالات کو منفرد رکھیں5


کسی کامیاب انسان کو دیکھ کر اس کی طرح ہی خود کو نہ ڈھال لیں، ہر کامیاب شخصیت کے معاملات حالات اور کہانی الگ ہوتی ہےاپنے مقاصد اور منزل مقصود تک پہنچنے کا جائزہ لیں ا ور ایک جامع منصوبہ بندی بنا کر آہستہ آہستہ آگے بڑ ھیں اللہ نے ہر انسان میں مختلف صلاحیتیں اور قابلیت رکھی ہے اور ہر انسان کریٹیو ہوتا ہے بس ضرورت اس امر کی ہے کہ انسان اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے اپنی کریٹیویٹی کو عملی جامہ پہنائے۔۔۔

 

ten-principles-of-success-for-happy-life-kamyabi-ky-10-osol-key-of-life-and-sucess-rei-crm-developer Asif TaLenT TV

۔مثبت رویہ اپنائیں
6

 

مثبت رویہ زندگی میں آپ کو وہ سب کچھ حاصل کرنے میں مدد کرے گا جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں، مثبت انداز اور تحمل مزاجی سے کام لیں، ہر چھوٹے بڑے فرد سے ایک جیسا رویہ رکھیںہر کسی کو خود پر ترجیح دیں اپنے دوست احباب اور قریبی لوگوں کے ساتھ مثبت رویہ اپنائیں اور ان کو صحیح راستہ اور صحیح مشورہ دیں۔۔۔

 

۔دوسروں کو نیچا نہ دکھائیں۔۔۔7


ہمیشہ دوسروں کی عزت و قدر کریں کسی سے اختلاف بھی ہوجائے تو اس کی عزت نفس مجروح نہ کریں اختلاف ہوجانا ایک امر ہے لیکن اختلاف میں حد سے تجاوز کرنا انسان کے لئے بہت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے مخالف اگر آپ کے خلاف پروپگنڈہ کرے سازش کرے تو آپ اس کے مدمقابل نہ آئیں بلکہ اپنے مثبت عمل سے ثابت کریں کہ آپ اس جیسے نہیں۔۔۔

 

۔رازادری کو اپنا اصول بنائیں8


کسی بھی پلاننگ کا راز کسی کو مت بتائیں آنے والے وقت کے لئے کی جانے والی سوچ اور ارادے سے کسی کو بھی باخبر نہ کریں کسی پر اتنا اعتماد اور بھروسہ مت کریں کہ اسے اپنے ہر راز سے آگاہ کر دیں کیوں کہ اکثر قریبی لوگوں سے اختلاف پر وہی لوگ نقصان کا باعث بنتے ہیں جو آپ کے رازدار ہوتے ہیں۔۔۔

۔خود پر یقین رکھیں9


خود پر یقین رکھیں، ناکامی کے خوف سے جان چھڑائیں اور یہ ذہن میں ہمیشہ رکھیں کہ آپ سب کر سکتے ہیں، آپ سب کچھ کر سکتے ہیں آپ ہر میدان کے فاتح بن سکتے ہیں آپ جو چاہیں وہ ہوسکتا ہے خود اعتمادی اور خود پر یقین ہونا کامیابی حاصل کرنے کے لیے لازمی ہے۔۔۔

 


۔ سیکھتے رہیں اور آ گے بڑھتے جائیں10


خود کو آزمائیں اور نئے تجربات کریں، یاد رکھیں زندگی کا سب سے بڑا رسک زندگی میں کوئی رسک نہ لینا ہے، تبدیلی سے گھبرائیں نہیں بلکہ اسے خوش آمدید کہیں، خود کو ہمیشہ متحرک اور مثبت رکھیں اور آگے بڑھتے جائیں، خود کو ہر وقت سیکھنے کے مراحل میں رکھیں کبھی خود کو مکمل نہ سمجھیں کبھی اپنے علم کو حرفِ آخر سمجھ کر بریک نہ لگائیں بلکہ مزید سیکھتے جائیںجو سیکھا ہوا ہے اس پر زیادہ سے زیادہ ورک کریں تاکہ مزید بہتری آئے اور زیادہ فوائد حاصل ہوں۔۔۔

 

یاد رکھیں


زندگی ایک بار ملی ہے ۔۔۔ اور ہر گزرتا دن آپ کی عمر سے ایک دن کم کر رہا ہے۔۔۔ جو گزر گیا اس سے سابق حاصل کریںجو آرہا ہے اس کا سامنا کریں۔۔۔ ماضی کو یاد کر کے مایوس ہونے کے بجائے اپنے کل کے لئے پلاننگ کریں۔۔۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے والے کبھی مستقبل میں ناکام نہیں ہوتے۔۔

 


Post a Comment

2 Comments

  1. Hi everyone, I saw comments from people who had already got their loan from
    Anderson Loan Finance. Honestly, I thought it was a scam, and then I
    decided to make a request based on their recommendations. A few days ago, I
    confirmed in my personal bank account amounting to $15,000 dollars which I
    applied for. This is really a good news and I am so very happy that I
    advise all those who need a real loan and who are sure to reimburse to
    apply through their email (text or call) +1 719 629 0982. There are sincere
    loan lenders! They are capable to lend you a loan. Contact Mr Anderson
    E-mail: andersonraymondloanfinance@gmail.com

    Phone: +1 719 629 0982


    E-mail: andersonraymondloanfinance@gmail.com

    Office address is (68 Fremont Ave Penrose CO, 812400).

    ReplyDelete